سبزی و فروٹ منڈی جھنگ روڈ سے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروالی گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 23:07

چنیوٹ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سبزی و فروٹ منڈی جھنگ روڈ سے کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ چنیوٹ اور محکمہ اینٹی کرپشن نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے میں سبزی و فروٹ منڈی میں مبینہ طور پر ناجائز قابضین اور تجاوزات قائم کئے افراد سے لاکھوں روپے کی اراضی کو واگزار کروالیا، دوران آپریشن آڑھتیوں کی جانب سے آپریشن میں رکاوٹ پیدا کرنے اور تجاوزات آپریشن کو روکنے پر انکروچمنٹ افسران نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی اور تجاوزات آپریشن شروع کردیا اور لاکھوں روپے کی اراضی کو ہیوی مشینری کے ذریعے گرادیا گیا ہے، اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نوید بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوے ناجائز قابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں