جانثاران تاجدار ختم نبوت کے زیر اہتمام یکم ربیع الاول کومشعل بردار جلوس نکا لا جائے گا

جمعہ 9 نومبر 2018 23:26

چنیوٹ۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء)جانثاران تاجدار ختم نبوت کے زیر اہتمام یکم ربیع الاول بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء 8بجے رات جامع مسجد دربار پیر محمد سعید محلہ لاہوری گیٹ سے عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کا مشعل بردار جلوس نکا لا جائے گا جو معظم شاہ روڈ، شوری پپلی چوک سے ڈاکخانہ چوک ، ریل بازار ، منڈی باوالا ل سے گزرتا ہوا چوک جتوتھان میں جا کر اختتام پذیر ہو گا جے یو پی کے رہنمامحمد حبیب قادری نے بتایا کہ اہلسنت کی تمام جماعتوں کے کارکنان ، جید علماکرام و مشائخ عظام ریلی کی قیادت کریں گے اور میلاد مصطفی چوک میں خطابات کریں گے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں