حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، صوبائی وزیر سپورٹس

منگل 13 نومبر 2018 23:55

چینوٹ ۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور حیات بھٹی نے کہاہے کہ علاقہ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہروقت حاضر ہوں ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے علاقہ میںعوامی مسائل کے حل کیلئے گفتگو کے دوران کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں تاکہ عوام براہ راست مل سکیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کے ایجنڈہ پر عمل پیرا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی تکالیف کے ازالہ کیلئے دن رات کوشاں ہیں، انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریگی اور عوام نے جس تبدیلی کا خواب دیکھا ہے وہ ضرور پورا ہوگا، انہوںنے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ زیادہ وقت اپنے علاقے کی عوام کو دوں اور عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں ، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم کی گائیڈ لائن کے مطابق غریب عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور سو روزہ پلان کے تحت تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہیں ، وہ دن دور نہیں جب ہمارا علاقہ اور ملک ترقی یافتہ ہوگا، اس مقصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہر ممکن کوشش کریگی، اس موقع پر صوبائی وزیر نے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے، بعد ازاں صوبائی وزیرسپورٹس تیمور حیات بھٹی موضع لانگ شمالی، نڈھا گھر اور بھون میں وفات پاجانیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں