چنیوٹ، شہر میں داخلے کی مرکزی گزر گاہ شاہراہ قائد اعظم پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ دئیے

فٹ پاتھوں پر فرنیچر کے تاجروں فرنیچر سجا دیا شہریوں کا پیدل چلنا اور گزرنا محال ہو گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:06

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) چنیوٹ شہر میں داخلے کی مرکزی گزر گاہ شاہراہ قائد اعظم پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ دئیے عوام کے پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے فٹ پاتھوں پر فرنیچر کے تاجروں فرنیچر سجا دیا شہریوں کا پیدل چلنا اور گزرنا محال ہو گیا۔پنجاب حکومت کے احکامات پر متعلقہ افسران نے خاموشی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے عوام فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں ضلعی انتظامیہ نے ضلع چنیوٹ کی داخلی مرکزی گزر گاہ شاہراہ قائداعظم جسے فرنیچر مارکیٹ کہا جاتا ہے پر تجاوزات مافیا نے مستقل طور پر اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور فٹ پاتھوں سمیت طلباء و طالبات سمیت عام عوام جو کہ شہر اور گردونواح سے یہاں خریداری کیلئے آتے ہیں کومشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس وقت چنیوٹ کی فرنیچر مارکیٹ کے فٹ پاتھوں پر فرنیچر کے سٹالز جبکہ باقی شاہرات پر موٹر سائیکل شوروم مالکان نے موٹر سائیکل اور دیگر کاروباری حضرات قابض ہو چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اندرون شہر جانے کیلئے شاہراہ قائد اعظم سے گزرنا پڑتا ہے جوکہ مکمل طور پر تجاوزات کی لپیٹ میں ہے شاہرات اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیاء کے براجمان ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بند رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ چنیوٹ میں قبضہ مافیاء اپنے پنجے گاڑ چکا ہے جس کی سزا شہریوں کو بھگتنا پڑ رہی ہے اور اس افسوس ناک امر پر ضلعی افسران کی اس مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کالج سے اپنے گھر تک کا سفر جو کہ ڈیڑھ کلو میٹر کے قریب بنتا ہے تک پہنچنے کیلئے ایک گھنٹہ تک ذلیل و خوار ہوتے ہیں جس کی بنیادی وجہ انہوں نے شاہرات اور فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر فٹ پاتھوں اور شاہرات سے تجاوزات ختم کر دیئے جائیں تو عوام سکھ کا سانس لیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں