چنیوٹ، پولیس اور سکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، پانچ ملزمان گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 22:55

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلع بھر میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے پانچ ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ انور کھیتران کی ہدایت پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 100سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد ہونے پر پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور 55 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں