پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی آواز بلند کی ، سید کلیم علی امیر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:05

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اٹارنی ایٹ لاء سید کلیم علی امیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایوان کی بالادستی کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے اور راکین اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے لیے رولز آف پروسیجر میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر میں ترامیم پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی آواز بلند کی ہے۔ قومی اسمبلی اورتینوں صوبائی اسمبلیوں میں پروڈیکشن آڈر کا اختیار تھا۔ مگر پنجاب اسمبلی میں نہیں تھا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں