چنیوٹ، بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے جانیوالا باپ بچوں سمیت ڈمپر کی زد میں آکر دم توڑ گیا

منگل 18 دسمبر 2018 18:32

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے جانے والا باپ بچوں سمیت ڈمپر کی زد میں آکر دم توڑ گیا،بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سرگودھا روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ بیٹا اور بیٹی تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر دم توڑ گئے جبکہ حادثہ کا شکار ایک بچی شدید زخمی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے افسوسناک واقعہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں باپ اپنے بچوں کو موٹرسائیکل پر سکول چھوڑنے جارہا تھا مگر بدقسمت خاندان جس میں سکندر حیات اس کا بیٹا فیاض اور بیٹی فوزیہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 8سالہ آمنہ شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 8سالہ آمنہ زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں