ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں اپولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:59

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں ایک بچے کو پولیو ویکسین پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈی ڈاکٹر حامد رفیق ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مہار اختر بلوچ ، ڈاکٹر محمد ارشد و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 21تا 23جنوری تک جاری رہے گی، جبکہ مزید25/24جنوری کیچ اپ ڈے ہو گا ، پولیو مہم میںپانچ سال تک کی عمر کے 248116بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس مہم میں 587ٹیمیں حصہ لیں گی اور 44یو سی ایم اوز کی زیر نگرانی مہم جاری رہے گی ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ، تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیں ، اس مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ویکسینیٹرگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو ،انہوں نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو ویکسین پلانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں تاکہ ملک میں ایک صحت مندنسل کو پروان چڑھایا جا سکے، بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دیگر انتظامات بھی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں