چنیوٹ، درخت کسی بھی ملک کا ایک قابل قدر اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں،سید امان انور قدوائی

معاشی ،معاشرتی اور ماحولیاتی حالت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ملک میں موجودہ آبی بحران اور فرمی کی شدت پر قابو پانے کا پائیدار حل صرف اور صرف شجر کاری سے ہی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 فروری 2019 21:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) درخت کسی بھی ملک کا ایک قابل قدر اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو معاشی ،معاشرتی اور ماحولیاتی حالت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ملک میں موجودہ آبی بحران اور فرمی کی شدت پر قابو پانے کا پائیدار حل صرف اور صرف شجر کاری سے ہی ممکن ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ اے فاریسٹیشن کمیٹی کی میٹنگ اور پودا لگانے کے بعد آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اے فاریسٹیشن کمیٹی کی میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی منعقد ہوئی جس میں فاریسٹ آفیسر چنیوٹ رینج وقاص شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شاہد حسین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری فیاض حسین ، سی او ایم سی بھوانہ اکرم بھروانہ و دیگر نے شرکت کی ،میٹنگ میں اندورن شہر میں شجر کاری کے حوالے سے فاریسٹ آفیسر وقاص شاہ نے ڈپٹی کمشنر سید امان انورقدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بھوانہ بائی پاس کے ادرد گرد گرین بیلٹس بنانے کے پلان کے بارے میں بتایا، جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اندرون شہر چنیوٹ ، بائی پاسز اور داخلی و خارجی راستوں پر خوبصورت پودے اور گرین بیلٹس بنائی جائیں ، بعد ازاں ہائے وے ریسٹ ہائس چنیوٹ میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے شجرکاری کا پودا لگا کر افتتاح کیا اور آگاہی واک کی گئی جس میں مختلف محکموں کے تمام افسران نے شرکت کی، آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت کسی بھی ملک کا ایک قابل قدر اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو معاشی ،معاشرتی اور ماحولیاتی حالت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ملک میں موجودہ آبی بحران اور فرمی کی شدت پر قابو پانے کا پائیدار حل صرف اور صرف شجر کاری سے ہی ممکن ہے ، اگر حکومت کے ساتھ ساتھ شہری بھی اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں تو چند سالوں میں ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ، رسمی کاروائی کرنے کی بجائیپودے لگانے کے بعد انکا خیال رکھا جائے تاکہ وہ پروان چڑھ سکیں اور ہماری آنے والی نسل انکے ثمرات سے مستفید ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں