چنیوٹ ، تحفظ ختم نبوب ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے،قا ری محمد سلمان عثمانی

جمعہ 15 فروری 2019 21:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوب ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ، پورے عالم اسلام کو متحد ہو کر یکجان ہو کر مقابلہ کر نا ہو گا اور اسلام جو کہ اللہ کا پیارا دین ہے اس کو عام کر نے کیلئے دنیا کے ہر کو نے میں جا کر حضور ﷺ کی ختم نبوت کا پیغام دینا ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت و دیگر مغربی ممالک بلکہ پو ری دنیا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ دراصل اسلام کی حقانیت کی واضح دلیل ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھرمیں جتنی دینی جماعتیں کام ک رہی ہیں وہ سب مل کر کفریہ طاقتوں کے خلاف میدان عمل میں اتر کر صحیح معنوں میں ختم نبوت کا تحفظ کر نے کا کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں