چنیوٹ میں سیب اٹھانے کے الزام پر دکاندار نے سات سالہ بچی کو باندھ دیا، پولیس نے پھل فروش کو گرفتار کرلیا

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے بچی کے والد کی مدعت میں مقدمہ درج کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی

اتوار 17 فروری 2019 15:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) چنیوٹ میں سیب اٹھانے کے الزام پر دکاندار نے سات سالہ بچی کو باندھ دیا، پولیس نے پھل فروش کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ٹھیلے سے ایک سیب اٹھانے کے الزام میں سات سالہ بچی کو گلے میں رسی ڈال کر باندھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ننہی مہرین روتی چلاتی رہی تاہم کوئی مدد کو نہ آیا موقع پر موجود افراد بھی ویڈو بناتے رہے، معصوم مہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صفائیاں دیتی رہی لیکن کسی کو بھی رحم نہ آیا۔

ویڈیو منظر عام پر آئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی پھل فروش منیر کو حراست میں لے کر بچی کو بازایاب کرایا۔پولیس نے بچی کے والد کی مدعت میں مقدمہ درج کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں