مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پر حملہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش ہے ،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی

لله*مولانا پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اسلام و ملک دشمنوں قوتوں کو عبرت کا نشان بنا یا جائے، بیان

جمعہ 22 مارچ 2019 23:06

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پر حملہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش ہے ،مولانا پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اسلام و ملک دشمنوں قوتوں کو عبرت کا نشان بنا یا جائے ،ان خیالات کا اظہارانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عرصہ سے حالت جنگ میں ہے دشمن پاکستان کی سا لمیت پر خفیہ طریقوں سے حملہ آور ہو نے کی کوشش کر رہا ہے یہ اسلام و ملک کے مشترکہ دشمن ہیں قوم ان کی کسی بھی سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دے گی ،انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پر حملہ فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی ناپاک و مذموم کوشش ہے ،ایک بہت بڑی شخصیت پر حملہ گہری سازش کاشاخسانہ ہے ،ان قوتوں کی ناپاک سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ،پاکستان کی سا لمیت پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ،ان کا کہنا تھا مولانا پر حملہ کر نے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے فرقہ وارانہ کوششوں میں مصروف عمل عناصر کو کچل ڈالا جائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی رعائت نہ کی جائے بلکہ ان کو عبرت کا نشان بنا یا جا ئے ،ہم پاکستان میں امن و امان قائم کر نے کیلئے اپنی حکومت و فوج کے ساتھ ہیں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں