ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں میں یوم پاکستان انتہائی شان و شوکت سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں میں یوم پاکستان انتہائی شان و شوکت سے منایا جا گیا۔چنیوٹ ،لالیاں اور بھوآنہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی حکومت ،پولیس اور محکمہ ایجوکیشنکی طرف سے تقاریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررنین نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے جنہوں نے ملک اور امن کی خاطر تمام تراپنی جانو ںکا نذرانہ پیش کیا ان کا کہنا تھا 23مارچ 1940کو جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ ریاست کے لیے قرار داد پیش کی تھی اور 23مارچ 1956کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا ۔

کہ آج کا دن ہم سب کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، ہم سب کو مل کر ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں۔دشمن یہ بات جان لے کہ ہم اپنی قوم اپنے وطن کی سالمیت ترقی خوشحالی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور ہمارا ہر سپاہی ہماری ملک کی شان ہے۔

دریں اثناء 23مارچ یوم پاکستان کے پُرمسرت موقع پر ڈی پی او آفس چنیوٹ میں یادگار شہداء پر ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی،ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران،اے سی چنیوٹ خضر حیات بھٹی،،صدر بار و وکلاء،پولیس افسران و ملازمان،شہدائے پولیس کی فیملیز،پاک آرمی کے شہداء کی فیملیز،صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پرشہدائے پولیس کو سلامی پیش کی۔ڈی پی او چنیوٹ،ڈی سی چنیوٹ،صدر بار،اے سی چنیوٹ،شہداء کی فیملیز،پولیس افسران نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرڈی پی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔ہم سب کو اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا فرض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا چاہیے۔

اس تقریب کا مقصد ملک پاکستان کی خاطر اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرناہے۔شہدائے پولیس ہمارا اثاثہ ہیں۔ہم ان کے خون کے وارث ہیں۔شہداء کی فیملیز کا دکھ ہمارا دکھ ہے،انشاء اللہ ہم ہر دکھ سکھ میں انکا ہرممکن ساتھ دینگے۔ 23-03-19/--138 #h# { لکی مروت میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا #/h# لکی مروت( آن لائن)ملک کے دیگر حصوں کی طرح لکی مروت میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں ضلعی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن نے بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم و سپورٹس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی میں ایک بڑی پر وقار تقریب منعقدکی جس میں سرکاری افسران، بلدیاتی نمائندوں، مشران اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں ضلع ناظم اقبال حسین ایڈووکیٹ، نائب ناظم حاجی عرب خان، ایس پی انوسٹی گیشن شفیق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لکی عید نواز شیرانی، اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویژن نعمان علی شاہ اور ڈی ایس پی اسماعیل خان بھی موجود تھے ۔

سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ اور بوائے سکائوٹس نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے اور اپنی تقریروں میں یوم پاکستان کے تاریخی پس منظر اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے طلبہ اور سکائوٹس میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک نظریئے کے تحت وجود میں آیا تھا پوری قوم اس نظریئے کی حفاظت اور وطن کے دفاع کے لئے متحد ہے ،آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسے عالم اقوام میں باوقار مقام دلوانے کے لئے بھرپور توانائیاںبروئے کار لائیں گے ۔

ضلع ناظم اقبال حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر یہ جوش اور ولولہ دنیا کے لئے ایک پیغام ہے کہ ہم پوری طرح متحد ہیں۔ ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے لیکن کوئی چھیڑے گا تو بھرپور جواب دیں گے۔ 23-03-19/--139 #h# tلکی مروت ،پولیس مقابلے میں زخمی اشتہاری سمیت2ملزمان گرفتار #/h# _ لکی مروت( آن لائن) پولیس نے لونگ خیل روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی اشتہاری ملزم سمیت دو افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او غزنی خیل دمساز خان ی قیادت میں پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ اس دوران لونگ خیل کی جانب جانے والی کچی سڑک پر آمنا سامنا ہونے پر مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے اشتہاری ملزم نور سلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے ساتھی عباس بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ 23-03-19/--140 #h# eکھوٹی رٹہ ، گھریلو ناچاقی نے دو افراد کی جان لے لی #/h# !کھوئی رٹہ (آن لائن ) گھریلو ناچاقی نے دو افراد کی جان لے لی، قدیر نے اپنے سسر اور سالے کو فائرنگ کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیا ، قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیکی گائوں گیائیں ملکاں سیری میں قدیر ولد نذیر عمر 23سال قوم مغل نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے سسر محمود احمد ولد محمد عمر 52سال اور سالے ارسلان عرف سنی ولد محمود عمر17سال کو فائرنگ کرکے موت کے منہ میں دھکیل دیا جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ لائی گئیں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے واقعہ پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی قاتل قدیر تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا دو افراد کے قتل نے علاقہ بھر کی فضاء کو سوگوار بنا دیا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں