ہم وزیراعظم عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام کو چنیوٹ میں کامیاب بنائیں گے‘شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گی اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائے گی

منگل 26 مارچ 2019 12:01

ہم وزیراعظم عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام کو چنیوٹ میں کامیاب بنائیں گے‘شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم وزیراعظم عمران خان کے گرین پاکستان پروگرام کو چنیوٹ میں کامیاب بنائیں گے،اور چنیوٹ میں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگا کر چنیوٹ کو سرسبز بنائے گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چناب پارک میں شجرکاری مہم میں پودا لگاتے ہوئے کیا،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کریں گی اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائے گی،گرین پاکستان پروگرام پورے پاکستان میں جاری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے اور جلد پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا،پودوں کیوجہ سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے اور انکی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہداری ہے،چنیوٹ کے چاروں اطراف روڈز اور مقامی لوگوں سے مل کر تمام بائی پاسز پر پودے لگائیں گے ،اور پارٹی کارکنان گرین پاکستان پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اور وزیراعظم عمران خان کے مشن کو کامیاب بنائیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضرحیات بھٹی،مدثرممتاز ہرل،محکمہ جنگلات انچارج وقار شاہ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عمران عاربی،سینئر نائب صدر یوتھ خرم حسنین اور رانا کاشف محمود ضلعی سینئر نائب صدر بھی موجود تھے،اور چناب پارک میں پودے لگائیں

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں