چنیوٹ ،گھریلو ناچاقی پر عورت نے اپنے دو بچوں سمیت زہر آور چیز لے لی،خاتون جاں بحق ، بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعہ 12 اپریل 2019 19:46

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) چنیوٹ کے نواحی علاقہ نیو بابو رائے میں گھریلو ناچاقی پر عورت نے اپنے دو بچوں سمیت زہر آور چیز لے لی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دونوں بچے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ پولیس تھانہ سٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سونیا زوجہ نواز قوم قریشی بعمر تقریباً30 سال سکنہ بابو رائے نے گھریلو ناچاقی پر اپنے دو بچوں سفیان بعمر 4سال،ایان 3 سال، کو زہر دیکر خود بھی زہر لے لیا. تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا.جہاں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا سونیا جاں بحق ہوگئی ہی. تھانہ سٹی پولیس موقع پر موجود ہے۔ حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں