eچنیوٹ، ایسٹر ڈے پر گرجا گھروں پر سکیورٹی سخت رہی

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

:چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) چنیوٹ میں ایسٹر ڈے کے موقع پر گرجا گھروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ایک ڈی ایس پی سمیت ایک سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔

(جاری ہے)

گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے۔گرجا گھروں میں داخل ہونے والوں کی واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز اور فزیکل سرچ کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں