چنیوٹ،تیز رفتا رکوسٹر ہائی ایس وین سے جا ٹکرائی،نو افراد شدید زخمی

پیر 20 مئی 2019 20:06

چنیوٹ ۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) تیز رفتا رکوسٹر ہائی ایس وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورروڈ برجیاں سٹاپ کے قریب کوسٹر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت نو افراد ظفر ، وقار، شبیر، عباس ،راجا مستنصر حسین، شاہ جہاں، نذیر احمد ،اشفاق احمد، رفعت بی بی ، امین احسان اور ثمینہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں