چنیوٹ،انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے دوران اپنی جگہ پر دوسرا طالب علم بٹھانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

پیر 20 مئی 2019 20:06

چنیوٹ ۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے دوران اپنی جگہ پر دوسرا طالب علم بٹھانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران طالب علم فیضان علی رول نمبر521742 نے پنجابی پرچے کے دوران اپنی جگہ پر شہباز حسین کو بیٹھا دیا سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول عباس حیدر کے چیک کرنے پر طالب علم فیضان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں