ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت گندم خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس

جمعرات 23 مئی 2019 19:03

چنیوٹ۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گندم خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس ، اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر ممتاز ہرل ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، مس فرح دیبہ ، لیاقت علی کلہوڑو، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و دیگر نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 5 لاکھ 17 ہزار میں سے 4 لاکھ 20 ہزار بوری باردانہ ایشو کر دیا گیا ہے جبکہ 3 لاکھ41 ہزار بوری گندم کسانوں و کاشتکاروں سے خرید کر محفوظ کی جا چکی ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ ہم نے نہ صرف اپنا ٹارگٹ اچیو کرنا ہے بلہ اس سے بھی بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ گندم کی بلیک میں خرید وفروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیدا مان انور قدوائی نے چنیوٹ کے گندم خریداری مرکز کا سرپرائز وزٹ کیااور کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے کیے گئے انتظامات و ریکارڈ کاجائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں