چنیوٹ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 26سالہ خاتون کو قتل کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 19:03

چنیوٹ۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 26سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کانڈیوال کے علاقہ باہیوال میں نامعلوم افراد گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اورپسٹل کا فائر کر کے ناذیہ بی بی کو قتل کر دیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی تھانہ کانڈیوال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں