چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گندم خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس

اب تک 5 لاکھ 17 ہزار میں سے 4 لاکھ 20 ہزار بوری باردانہ ایشو کر دیا گیا ہے جبکہ 3 لاکھ41 ہزار بوری گندم کسانوں و کاشتکاروں سے خرید کر محفوظ کی جا چکی ہے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ

جمعرات 23 مئی 2019 22:16

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گندم خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس ، اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر ممتاز ہرل ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، مس فرح دیبہ ، لیاقت علی کلہوڑو، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و دیگر نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 5 لاکھ 17 ہزار میں سے 4 لاکھ 20 ہزار بوری باردانہ ایشو کر دیا گیا ہے جبکہ 3 لاکھ41 ہزار بوری گندم کسانوں و کاشتکاروں سے خرید کر محفوظ کی جا چکی ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ ہم نے نہ صرف اپنا ٹارگٹ اچیو کرنا ہے بلہ اس سے بھی بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ گندم کی بلیک میں خرید وفروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیدا مان انور قدوائی نے چنیوٹ کے گندم خریداری مرکز کا سرپرائز وزٹ کیااور کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے کیے گئے انتظامات و ریکارڈ کاجائزہ لیا ، اس موقع پر انہوں عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خریداری مرکز پر کسانوں اور کاشتکاروں کیلئے سایہ داراور ہوا دار جگہ اور پینے کے ٹھنڈے صاف پانی کا انتظام ہر وقت ہونا چاہیے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال ضلع چنیوٹ میںگندم کی خریداری کیلئے 54ہزارمیٹرک ٹن کا ہدف مقررہے،5گندم خریداری مراکز پر حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ، اب تک کسانوں اور کاشتکاروں کو 84 فیصد باردانہ ایشو کیا جا چکا ہے جبکہ 68فیصد گندم خریدی جا چکی ہے ، انشاء اللہ ہم نہ صرف اپنا ٹارگٹ پورا کریں گے بلکہ اس سے بڑھ کر گندم خریدیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ گندم خریداری میں مڈل مین کے کردار کو ختم کر یں گے اور کسانوں کا استحصال ہر گز نہیں ہونے دیں گے، آخر میں انہوں نے کہاکہ تمام سنٹرز کی مسلسل نگرانی کے لیے متعلقہ افسران اور سٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں