مثبت،حقیقی صحافت کے ذریعے ہی انقلاب کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے،مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی

جمعہ 14 جون 2019 23:31

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء)جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ صحافت جیسے مقدس پیشہ کی تکریم اور عزت قائم رکھنا بہت ضروری ہے،مثبت اور حقیقی صحافت کے ذریعے ہی انقلاب کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صحافت جیسے مقدس پیشے کی عزت اور تکریم اسی صورت میں ممکن ہے، جب ہم خود اپنے اندر ایمان اور سچائی کی شمع روشن کریں گے اور صحافت جیسے عظیم مشن کے ساتھ منسلک ہو کر عوام کی خدمت اور لوگوں کے مسائل اجاگر کر تے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آجکل میڈٖیا کا دور دورہ ہے اور آزاد میڈیا ہے میڈیا کے توسط سے ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں