چنیوٹ، وزیراعظم عمران خان کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے، چوہدری عابد عثمانی

منگل 25 جون 2019 20:09

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ سٹی کے رہنما چوہدری عابد عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے، اپوزیشن جماعتیں ملکی حالات خراب کرنا چاہتی ہیں قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا، ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے، عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، بہت جلد عوام بحرانوں سے نکلنے والی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی ایک ڈرامہ ہے مولانا فضل الرحمن کو کچھ حاصل نہیں ہو گا تمام چور جماعتیں اکٹھی ہو چکی ہیں عمران خان ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں گے اور ملکی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں