)چنیوٹ، گجرات کا قصائی اب کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کے اس کو ہندوریاست بنانے پر تلا ہوا ہے،محمد حبیب قادری

Mمگر اس کا یہ مکرہ ایجنڈا کبھی بھی پورا نہیں ہو سکے گا امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جلد کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنا ہو گا ، رہنماء جمعیت علما پاکستان کی پریس کانفرنس

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

ؓ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) جمعیت علما پاکستان کے رہنما محمد حبیب قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تمام حدیں عبور کر کے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی ہے کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم نے سیکولر اور جمہوری بھارت کا بھیانک چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہو گا مذکورہ اقدام سے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو شدید دھچکا پہنچے گا گجرات کا قصائی اب کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کے اس کو ہندوریاست بنانے پر تلا ہوا ہے مگر اس کا یہ مکرہ ایجنڈا کبھی بھی پورا نہیں ہو سکے گا امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جلد کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنا ہو گا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے حل کر کے ہی خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے کہ بھارت زور و جبر کے ذریعے کشمیر عوام کے حق خودارادیت کو دبانا چاہتا ہے مگر بھارتی مظالم پر دنیا کی سپر طاقتیں کی خاموشی اختیار کر کے بھارت کا ساتھ نبھا رہی ہیں کشمیری عوام کے حقوق کو دبانے کیلئے بھارت کشمیر عوام پر مختلف انداز سے زندگی کا دائرہ اختیار تنگ کر رہی ہے حتی کہ کشمیر میں مسلمانوں کا گھروں سے نکلنا بھی محال ہو چکا ہے بحیثیت قوم ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم کشمیری عوام کی آزادی کیلئے قومی فریضہ سمجھ کراپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں