ریونیو افسران کا بنیادی کام سرکاری واجبات کی وصولی ہی,ڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی

جمعہ 23 اگست 2019 19:06

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ریونیو افسران کا بنیادی کام سرکاری واجبات کی وصولی ہے ،ریونیو افسران کو اس ضمن میں پیشہ وارانہ امور پر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیے جس کے لیے متعلقہ قوانین سے مکمل آگاہی بہت ضروری ہے ، لہٰذا ریونیو افسران مزید محنت کریں اور اپنا ٹارگٹ پورا کریں،ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی نے ریونیو افسران سے ڈسٹرکٹ ریونیو کی ماہانہ میٹنگ میں ہدایات دیتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میڈم غزالہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنر زخضر حیات بھٹی ،عدنان رشید ،اے ڈی ایل آرز ،تحصیل دارز و دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے، میٹنگ میں گزشتہ ماہ کی ریونیو ریکوری اور سابقہ بقایا جات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق نیازی کو بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریونیو ، واٹر ریٹ ،سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس ،کیپیٹل ویلیو ٹیکس ،اور دیگر مدوں میں وصولیوں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیااو ریونیو افسران کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شاباش دی ، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ افسران مزید محنت کریں اور اپنا ٹارگٹ مکمل کریں ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مقررہ اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کرنے کی تاکید کی،انہوں نے سب رجسٹرارز کو اپنی ذمہ دارایاں احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کرتے ہوئے جمع بندیوں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام کو مکمل کرنے ،پٹوار حلقوں میں زمینوں کا باقاعدگی سے سروے کرنے اور دیگر اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اعلیٰ نظم و نسق کے بارے میں حکومتی مقاصد پورے ہونے چاہئیں، بعد ازاں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ، ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی،عدنان رشید کے علاوہ ضلع بھر کے 18 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے ڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سابقہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ اگست میں مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر7پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12گرانفروشوں کو گرفتارکر کے انکے خلاف مقدمات درج کروائے اوران سے موقع پر 4 لاکھ29ہزار روپے کے جرمانے وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے ، ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کوغیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ منافع خوروں سے ہر گز رعایت نہ برتی جائے، ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کے اندر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں