چناب نگر میںسالا نہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس بڑی اہمیت رکھتی ہے، ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

جمعہ 23 اگست 2019 19:07

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) چناب نگر میں7ستمبر کو ہو نے والی سالا نہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس پاکستان سمیت عالمی فورم پر بڑی اہمیت رکھتی ہے چونکہ یہ دن پاکستان میں سمیت دنیا بھر میں ایک قانونی حیثیت رکھتا ہے جس دن عشاقان ختم نبوت کی جیت ہوئی ،کارکنان ختم نبوت و شمع رسالت کے پروانے سے کامیاب بنائیں 7ستمبر مسلمانوں کیلئے فتح مسرت کا دن ہے اس دن 1974 کو پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جس کی یاد میں ہر سال یہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جاتی ہے امسال بھی حسب سابق 7ستمبر بروز ہفتہ کو مرکزختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہو رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 7ستمبر کو چناب نگر میں ہو نے والی32ویںسالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس میں عرب امارات ،سائوتھ افریقہ ،سعودی عرب،کینیڈا،امریکہ ،کویت و دیگر ممالک سے شیوخ شرکت فرمائیں گے انہوںنے کارکنان اور پاکستان میں مرکزی قیادت سے کہا کہ وہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اور عوام سے رابطے تیز کریں تاکہ کفر گڑھ چناب نگر میں ہو نے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا کامیاب بنایا جا سکے ،انہوں نے کشمیر کے واقعات کو مسلمانوں کی بے حسی قراردیا اور اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو غفلت کی اس روش پر نظر ثانی کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

اور کشمیرکے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اپنا مؤثر کردارادا کرنا ہوگا ۔انہوںنے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے اس دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مظلوم مسلمانوں کے خلاف جانبدارانہ طرز عمل ترک کریں اور وہاں کے مسلمانوں کو قتل عام سے بچا کر تحفظ فراہم کریں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں