ْآرمی چیف جنرل باجواہ کی مدت ملازمت میں توسیع دانشمندانہ فیصلہ ہے،شوکت علی تھہیم ایڈوکیٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 22:26

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) آرمی چیف جنرل باجواہ کی مدت ملازمت میں توسیع دانشمندانہ فیصلہ ہے ،بھارت کو لگی آگ سے ظاہر ہے فیصلہ پاکستان کے لیئے خیر اور سلامتی لے کر آئے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی رہنماء شوکت علی تھہیم ایڈوکیٹ, علی رضا نقوی,خرم حسنین اور اکمل بخاری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجواہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت ہیں موجودہ سیکیورٹی صورت حال میں یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے اس فیصلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے جنرل باجواہ صاحب کی مدت ملازمت میں توسیع موجودہ صور? حال میں اہم ضرورت تھی اس فیصلہ پر پوری عالم اسلام اور کشمیری عوام خوش ہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل باجواہ کی قائدانہ صلاحیتیں اور حب الوطنی اہم ضرورت ہیں جنرل باجواہ سیکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت ہیں پاکستان کو جنرل باجواہ کی اشد ضرورت ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے جسے پوری دنیا نے سراہا ہے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں