چنیوٹ، دریائے چناب میں ڈوب جانے والے دو بہن بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:19

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء)دریائے چناب میں نہانے کے دوران ڈوب جانے والے دو بہن بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

دریائے چناب ٹھٹھی بالاراجہ کے قریب نہانے کے دوران ایک ہی خاندان کی دو لڑکیاں اور تین لڑکے ڈوب گئے تھے جن میں سے دو لڑکوں کو زندہ بچالیا گیا جبکہ سگے بہن بھائی کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک لڑکی کی لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ بدقسمت خاندان کے پانچوں افراد دریائے چناب کے کنارے پکنک منانے کے دوران دریائے چناب میں نہانے سے ڈوب گئے تھے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں