چنیوٹ، گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 16 ستمبر 2019 22:06

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) مہنگے داموں اشیاء خردونوش فروخت کرکے عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کے اندر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںاور وائلیشن کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کروا کر مقدمات درج کروائیں اور انہیں بھاری جرمانے کریں، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ میں دیں۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی اشیائے ضرویہ کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ و رواں ماہ میں 7لاکھ 81ہزار روپے کے جرمانے کیے ہیںجبکہ 14گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر حوالات میں بند کروایا ،ضلع چنیوٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئی20سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں جو مختلف مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مار کر پھلوں ،سبزیوں گوشت اور پولٹری سمیت دیگر اشیائے خوردنی کے نرخوں جانچ پڑتال کرکے مان مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا رہے ہیں تاکہ بے جا اور بلاجواز گرانی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جا سکے ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ دوکاندار ناجائز منافع خوری سے گریز کریں بصورت دیگر وہ قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی،فضل عباس سمیت ضلع بھر کے 20 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں