غیر قانونی گیس ریفلنگ ،منی پٹرول پمپس چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

منگل 17 ستمبر 2019 21:29

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) غیر قانونی گیس ریفلنگ ،منی پٹرول پمپس چلانے اور حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کارروائیوں کو مزیدتیز کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سید امان انورقدوائی نے محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر محمد صدیق سے میٹنگ کے دوران دیں جس پر عمل کرتے ہوئے سو ل ڈیفنس آفیسر محمد صدیق نے ضلع بھر اپنی ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی گیس ریفلنگ ،منی پٹرول پمپس اور حفاظتی انتظامات نہ رکھنے والوںکے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحصیل لالیاں،بھوانہ،اور چنیوٹ میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کرنے والوںکے خلاف ایف۔

آئی ۔

(جاری ہے)

آرز درج کروائیں اورحفاظتی انتظامات مکمل نہ رکھنے پر خیام ہوٹل،قمر برادرزپٹرول پمپ، چوہدری فلنگ اسٹیشن ،النور کولڈ سٹوریج،جدہ کولڈ سٹوریج ،لونا آئس فیکٹری ،فرائی چکس ، آئل ایجنسیز،فرینڈزپٹرولیم سروس چناب نگرکے چالانز مرتب کرکے طارق بشیر سول جج چنیوٹ کی عدالت میںجمع کروائے گئے اور رواں ماہ میں55,000 روپے جرمانہ بھی کیا گیا ،سول ڈیفنس آفیسر چوہدری محمد صدیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ سول ڈیفنس ضلع بھر میں بلا امتیازسخت کارروائی عمل میں لارہی ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں