چنیوٹ، فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب نجی سکول کی کینٹن میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،کینٹن کا سارا سامان جل کر خاکستر

منگل 17 ستمبر 2019 21:29

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) چنیوٹ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب نجی سکول کی کینٹن میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ریسکیو 1122 امدادی سرگرمیوں کے لئے روانہ ہوگئی دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب واقع نجی سکول کی کینٹن میں گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے کینٹن کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں اور آگ کو بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،جبکہ بعدازاں گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب پڑے ہوئے ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو کے مطابق ٹرانسفارمر کو آگ لیکج ہونے والے آئل کی وجہ سے لگی تاہم ریسکیو نے بروقت آگ پر قابو پالیا تاہم کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں