چنیوٹ میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن، ایک ماہ میں 271 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 18 ستمبر 2019 18:43

چنیوٹ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) چنیوٹ میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن ایک ماہ میں 271 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ماہانہ لاکھوں روپے کی مبینہ بجلی چوری کا انکشاف۔

(جاری ہے)

ضلع چنیوٹ میں بجلی چوروں کی یلغار سالانہ مبینہ کروڑوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ،جبکہ واپڈا افسران اور ٹیموں کی جانب سے بجلی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک ماہ کے دوران 271 بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے ہیں جوکہ عرصہ دراز سے بجلی چوری کررہے تھے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق سالانہ بجلی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں