سی ٹی سکین مشین کو جلد سے جلد انسٹال کر کے فنگشنل کیا جائے تاکہ مریضوں کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

بدھ 18 ستمبر 2019 18:43

چنیوٹ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) سی ٹی سکین مشین کو جلد سے جلد انسٹال کر کے فنگشنل کیا جائے تاکہ مریضوں کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے اور وہ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر مہار اختر بلوچ و دیگر ہسپتال انتظامیہ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ ہسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا ۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں اور وارڈز میں جا کر صفائی کی صورتحال سمیت دیگر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ڈائیلسز وارڈ کی انچارج کو ہدایت کی کہ آنے والے تمام مریضوںکی بہتر دیکھ بھال کی جائے اور انکی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی سی ٹی سکین مشین کی انسٹالیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو سی ٹی سکین مشین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد سے جلد اسے فنگشنل کیا جائے تاکہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور انہیں مرض کی تشخیص کیلئے دوسرے شہر نہ جانا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں