چنیوٹ، لالیاں کے نجی بینک ملازم نے اپنے افسران کے رویہ سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:04

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے نجی بینک ملازم نے بینک افسران کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر بینک کے اندر مبینہ زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ورثا کا لاش مین سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں نجی بینک کے ملازم نے بینک افسران کے منفی رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر بینک کے اندر دوران ڈیوٹی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا مرنیوالے منور کے ورثا کے مطابق منور بینک میں آفس بوائے تھا مبینہ طور پر بینک افسران نے لاکھوں روپے کے لین دین پر منور کو حبس بے جا میں رکھا اور منفی رویہ اپنایا جس پر منور نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر بینک کی دہلیز پر دم توڑ دیا جس پر ورثا نے منور کی لاش مین لالیاں سرگودھا روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ٹائر جلائے اور پولیس سے بینک افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں