ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میںپولیس افسران سے میٹنگ

ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران کی شرکت ضلع میں امن وامان ،زیر تفتیش مقدمات،گرفتاری مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میںپولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع میں امن وامان ،زیر تفتیش مقدمات،گرفتاری مجرمان اشتہاریوں سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ڈی پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی تھانہ،چوکی میں کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر حراست میں نہ ہو۔

پولیس افسران تھانہ چوکیات میں عوام کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں اور بروقت داد رسی کو یقینی بنائیں۔پولیس تشدد،نجی ٹارچر سیلز،عوام سے بداخلاقی کرنے والے افسران و ملازمان کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ایسے عناصر کیخلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے۔مجرمان اشتہاریوں کو تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکیا جائے۔

منشیات زہر قاتل،معاشرتی ناسور،منشیات فروشوںکے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے۔جرائم پیشہ عناصر،چوروں،ڈکیتوں کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔پولیس افسران اپنے علاقہ جات میں لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنائیں۔ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز نمبرداران سے میٹنگ کریں۔تمام افسران و ملازمان نیک نیتی،دیانتداری اور تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں