انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کے چھوٹے بھائی محمد طاہر بقضائے الٰہی وفات پاگئے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کے چھوٹے بھائی محمد طاہر بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔جن کی نماز جنازہ مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں ادا کی گئی اور ان کے آبائی علاقہ حافظ والا تحصیل جلالپور پیروالہ ضلع ملتان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محمدطاہر کے انتقال پر اندرون وبیرون ممالک سے حضرات علماء کرام ، مشائخ عظام ، تاجران ، افسران اور صحافیوں نے مولانا قاری شبیراحمد عثمانی سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ حضرت مولاناڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ (مکہ مکرمہ)، فضیلة الشیخ مولانا عبدالرئوف مکی (مکہ مکرمہ )، الشیخ مولانا عمر عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ )، فضیلة الشیخ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ) ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی ،مولانا قاری احمد علی ندیم ، مولانا حافظ گلزاراحمد آزاد، مولانا ملک خلیل احمد ، محمد حنیف مغل ، ملک صادق چوہان ، شیخ محمد اقبال و سینکڑوں قائدین ، علماء کرام ، طلباء ، صحافی حضرات ، تاجران ، وکلاء اور ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے بذریعہ ٹیلیفون اور براہ راست تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں