چنیوٹ، ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:01

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اس کے لیے مچھروں کی بریڈنگ سائٹس کو ختم کرنا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ،مچھروں سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہے ، تمام محکموں کے افسروں کی اینڈرائیڈ ایپ کے زریعے ٹریننگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان مچھروں کی افزائش کے پوائنٹس کو تلف کیا جائے تاکہ معاشرے کو اسکے مہلک اور خطرناک اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انسداد ڈینگی کی آگاہی ورکشاپ و سیمینارمیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سی ڈی سی سپراوئزرو دیگر انسداد ڈینگی ٹیموں کے انچارجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ٹریننگ کے باوجود کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے مزید محنت کریں ، ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر مہار اختر بلوچ نے شرکاء میٹنگ کو اینڈ رائیڈ ایپ سے ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس اور انکے خاتمے کی تصاویر کی اپ لوڈنگ اور دیگر تکنیکی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کی اور ڈینگی مچھر ، لاروے کی نشاندہی کے طریقہ کار اور اسکے خاتمے کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اینڈ رائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے رپورٹرنگ سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں