ضلع چنیوٹ میں بھی سفید چھڑی کا عالمی دن منایا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:42

چنیوٹ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) دنیا بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی سفید چھڑی کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد معاشرے میں نابینا افراد کے حقوق اور اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے شعور دینا ہے ،عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمران عصمت تھے ،دیگر مہمانان گرامی میںسی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، سی او ضلع کونسل رانا نواز تھے ، تقریب میں ضلع بھر نابینا افراد کے علاوہ مقامی این جی اوز کے نمائندگان رضوان الحق چوہان ، سپرنٹنڈنٹ دارلا مان مس ثوبیہ صدیق ، سوشل ویلفیئر آفیسر ظفر عباس کے علاوہ صحافی حضرات ، وکلاء ، سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت قران مجید اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا جس کی سعادت فوکل پرسن نابینا افراد حافظ شبیر نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن سکول مس فرحت طفیل نے ادا کیے ، سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مس فرخ رضوان نے بتایا کہ حکومت خصوصی افراد کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اورعملی اقدامات کر رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ سپیشل افراد کی مالی امداد کیلئے گرانٹ جاری ہو چکی ہے اور بہت جلد ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اپنے دست مبارک سے ان افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کریں گے ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی افراد بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ہمیں انہیں ساتھ لیکر چلنا چاہیے،یہ خصوصی افرادہماری ہمدردی نہیں توجہ کے مستحق ہیں انکا ہر ممکن خیال رکھنا ہمارا فرض ہے اورعالمی یوم تحفظ سفید چھڑی منانے کا مقصد نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے ، مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمران عصمت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کو ترقی کے دھارے میںشامل کرنے کیلئے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ، اس اہم دن کو منانے کا مقصد بصارت کے حامل افراد میں نابینا افراد کی مدد و رہنمائی اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل رکھنے سے متعلق احساس پیدا کرنا ہے ، حکومت بصارت سے محروم افراد سمیت خصوصی افراد کی ترقی اور بھلائی کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمران عصمت نے نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کیں اس موقع پر نابینا افراد نے اپنے مسائل کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا جسے حل کروانے کیلئے انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے ، آخر میں تمام خصوصی افراد کو پرتکلف لنچ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں