چنیوٹ ، تھانہ صدر پولیس نے گمشدہ گونگی ، بہری پانچ بچوں کی ماں کو ورثا ء سے ملا دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:42

چنیوٹ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تھانہ صدر پولیس نے گمشدہ گونگی ، بہری پانچ بچوں کی ماں کو ورثا ء سے ملا دیا ۔ پولیس کو طاہر آباد سے 28/30 سالہ گونگی ، بہری عورت ملی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے ورثاء کی تلاش کی ۔ شمیم بی بی زوجہ یعقوب سکنہ چک نمبر 725 کمالیہ 5 اکتوبر سے لاپتہ تھی ۔ شمیم بی بی میکے جاتے ہوئے راستہ بھول گئی تھی ۔ ورثاء نے ڈی پی او سید حسنین حیدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اعجاز عمران کا شکریہ ادا کیا اور بہت ساری دعائیںدیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں