ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ

منگل 15 اکتوبر 2019 18:42

چنیوٹ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے رہنما شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے کرپٹ عناصر کی سرکوبی کی جارہی ہے ملک میں لوٹ مار کرنے والے ہر شخص کا احتساب کیا جارہا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے معاشی صورت حال دن بدن بہتر ہورہی جلد مہنگائی کم ہوجائیگی ۔

پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی راہنماء میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ ہے معاشی صورت حال دن بدن بہتر ہورہی جلد مہنگائی کم ہوجائیگی عوام کو ہر ممکن ریلیف کیلیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں،اب سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جارہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر باقائدگی سے عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلیئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے انہوں نے کہا عوام سے رابطے کو مزید بڑھایا جائے گا اور ان کے انفرادی مسائل کے حل چنیوٹ کی تحصیلواور ضلع کی ترقی سے متعلقہ تجاویز کو مقدم رکھیں گے میرے دروازے عوام کے مسائل کیلیئے ہمہ وقت کھلے ہیں اپنے علاقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کی حکومت ہر محاز پر کامیاب ہوگی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہی عمران خان کا مشن ہے جس میں ان شااللہ جلد کامیاب ہونگے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں