چنیوٹ،آنے والی نسلوں کو ڈینگی کے ناسور سے محفوظ بنانے کیلئے ڈینگی کو مات دینی ہو گی، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

منگل 15 اکتوبر 2019 22:54

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) آنے والی نسلوں کو ڈینگی کے ناسور سے محفوظ بنانے کیلئے ڈینگی کو مات دینی ہو گی، یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب مشنری جذبہ کے تحت فرائض کی بجا آوری ممکن بنائی جائے گی ،ڈینگی سرولنس کیلئے ایس اوپیز پر پوری شدت سے عمل درآمدکیاجائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہو سکے ، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام افسران کو(DERC) کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے دیں، اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ،اے ڈی سی جی عمران عصمت ،اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ ڈاکٹرسعادت انوار ، ڈاکٹر امیر علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان ،سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈی او سیکنڈری رائے ارشاد،سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل کے علاوہ ، لیبر ، زراعت ،سول ڈیفنس و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے مثبت کاروائیوں، ڈینگی پیشنٹ ،ڈینگی لاروا سائٹس کے معائنہ کے متعلق بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں اس ضمن میں سرولینس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کسی جگہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے، قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ کی دوکانوں میں ممکنہ ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے خصوصی اقدامات کریں ،اس اہم ٹاسک کو رسمی نہ لیا جائے بلکہ تمام متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری سے ڈینگی لاروا کا انسداد یقینی بنائیںاور سرٹیفکیٹس بھجوائیں، روزانہ کی سرگرمیوں کو اینڈ رائڈ موبائل کے زریعے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں،ڈینگی کے انسداد کے سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،اگر کسی جگہ سے بھی ناقص رپورٹ ہوئی تو سخت ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں