اوورسیز پاکستانیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں، قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او چنیوٹ

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:18

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیںجو بیرون ملک سے زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی ترقی میںاہم کردار ادا کرتے ہیں انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیںاور انہیں قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی، ڈی پی او سید حسنین حیدر نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیدامان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ،اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ، تحصیلدارز کے علاوہ دیگر کمیٹی ممبران ، آفس سپرنٹنڈنٹ ملک امتیاز ، عمر سہارن اور متعلقہ محکموں کے افسران شامل تھے ، اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے اجلاس میں پولیس ، ریونیو و دیگر محکموں سے متعلقہ درخواستیں زیر سماعت آئیں جس پر محکمانہ کاروائی کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ،مختلف کیسز پر بحث ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اونے مناسب ہدایات جاری کیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدرنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فیملیز سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور انکے کسی بھی قسم کے مسائل جو ضلعی انتظامیہ ، پولیس یا دیگر اداروں سے متعلقہ ہوتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی اپنے خاندان کے بارے میں پریشان نہ ہوں ، انکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہتر اقدامات اور انکے معاملات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پاکستان میں انکے خاندانوں اور جائیدادوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بے فکری سے بیرون ملک اپنا روزگار کما سکیں ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں