تمام محکمے سموگ کی روک تھام کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کریں، ڈی سیچنیوٹ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:07

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) تمام محکمے سموگ کی روک تھام کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کریں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، بھٹوںاور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سموگ کی روک تھام اور احتیاتی ترابیر کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں میٹنگ میں کیا۔

میٹنگ میںاسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید، اے ڈی سی جی عمران عصمت، محکمہ ماحولیات ،ہیلتھ، ایجوکیشن،پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد نے ڈپٹی کمشنر دیگر شرکاء میٹنگ کو سموگ کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات و انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نتیجہ پیدا ہونے والی سموگ کے عوامل،نقصانات اور اس کے بارے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق کوڑا کرکٹ،پرانے ٹائر،چمڑے کی اشیاء،پولی تھین شاپر اور زرعی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے ،دھواں دیتی گاڑیاں اور بھٹوں پر غیر معیاری ایندھن کا استعمال اور اس سے اٹھنے والا دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے ایسے بھٹوں کو فوری طور پر بند کروایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ سموگ سے بچنے کے لئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، درخت ماحول کی آلودگی کم کرنے میں بہت مددگار ہیں،ہمیں اپنی نسلوں کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو بند کرنے کی تیز رفتار مہم چلائی جائے،اینٹوں کے بھٹے اور دھواں اگلتی چمنیاں بند ہونی چاہئیںاور کسانوں کو فصل کی باقیات جلانے سے بھی روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں