چنیوٹ،ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:07

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈی پی او آفس میں ڈی پی او سید حسنین حیدر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز سمیت ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی چیک کی گئی۔کارکردگی کے لحاظ سے ایس ایچ او تھانہ لنگرآنہ سب انسپکٹر محمد اسداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اچھی کارکردگی پر انسپکٹر بابر نواز ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ,انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او تھانہ صدر, سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ محمد والا, سب انسپکٹر محمد اسداللہ ایس ایچ او تھانہ لنگرآنہ, سب انسپکٹر اسرارحسین, سب انسپکٹر ریاض شاہد, سب انسپکٹر محمد طارق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر امتیاز, محمد اکرم, محمد اعظم, عابد حسین, کلیم اللہ, محمد علی, محمد اسلم, ارشاد حسین, محمد اکرم, شاہد علی, تصورحسین, حسن رضا, اعجاز حسین, محمد اکبر, آصف سلطان اور جاوید اقبال کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا گیا،جبکہ ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لیے آپ سب خدمت سے سرشار ہو کر قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ لوگوں کیساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے۔ فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں