چنیوٹ،شدیدآندھی کے باعث چھت گرنے سے نو جانور ملبے تلے دب گئے،دو ہلاک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:28

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) شدیدآندھی کے باعث چھت گرنے سی9 جانور ملبے تلے دب گئے دو بھینسیں ہلاک ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سفینہ شوگرملز کے قریب بھٹی ڈیرہ کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دبنے سے لاکھوں روپے مالیت کے 9جانور زخمی ہو گئے جبکہ دو بھینسیں ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیوآپریشن کے چھ بھینسوں اور ایک گائے کو زخمی حالت بحفاظت ملبے تلے سے نکال لیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں