ضلع بھر میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر 16جلوسوںکا انعقاد ہو گا، ڈی پی او چنیوٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:28

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آج چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر 16جلوسوںکا انعقاد ہو گاجن میں سے 1جلوس کیٹگری اے،5جلوس کیٹگری بی،اور 10جلوس کیٹگری سی کے ہونگے۔

مختلف علاقوں میں 16مجالس کا انعقاد ہوگاجن میں سے 3 کیٹگری بی اور 13کیٹگری سی کی ہوں گی۔ تمام مجالس اور جلوسوں پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان،رضاکار اور وولینٹیئرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوسوں ،مجالس پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حساس جلوسوں کی ڈرون کیمرے و سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

جلوسوں/مجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لیئرمیں چیکنگ کی جائے گی۔جلوسوں کے روٹس سے ملحقہ گلیوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ذمہ دار ہوگی۔اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔اہم پوائنٹس اور جلوسوں کے فرنٹ بیک پر ایلیٹ فورس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔جلوس شروع ہونے سے قبل سپیشل برانچ ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے سویپنگ کاعمل ہو گا۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی ہو گی۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے ڈی پی او دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔ تمام ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور امن و عامہ کی صورتحال کو بحال رکھا جائیگا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں