چنیوٹ۔ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا امجد ثاقب سٹیڈیم بھوانہ کا دورہ

پیر 21 اکتوبر 2019 19:50

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا امجد ثاقب سٹیڈیم بھوانہ کا دورہ انتظامات و جاری کاموں کا جائزہ ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے امجد ثاقب سٹیڈیم بھوانہ میں جاری کاموں اور انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں سرپرائز وزٹ کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید،سی او ضلع کونسل رانا محمد نواز خان اور دیگر بھی موجود تھے ،سی او ضلع کونسل رانا محمد نواز نے امجد ثاقب سٹیڈیم میں جاری کاموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سٹیڈیم کے چاروں اطراف کا پیدل وزٹ کیا اور فٹ بال ، ہاکی، کرکٹ گرائونڈز سمیت دیگر گرائونڈز میں لگائی گئی گھاس اور اطراف میں پودوں کو چیک کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سٹیڈیم میں عوام الناس کے بیٹھنے کی جگہ پر وائٹ واش کا کام جلد مکمل کیا جائے اور چاروں طرف بنائے گئے پیدل ٹریک کو مزید ہموار کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ نئی واٹرٹربائن کو ہر وقت فعال رکھا جائے تاکہ سٹیڈیم میںلگائی گئی گھاس اور پودوں کو پانی کی کمی نہ ہو، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سی او ضلع کونسل رانا محمد نواز کو ہدایت کی کہ سٹیڈیم میں عوام الناس کے پینے کیلئے ٹھنڈے پانی ، ٹوائلٹس و دیگر سہولیات کا جلد انتظام کریں، سٹیڈیم میں عملہ کی کمی نہیں ہونی چاہیے، صفائی ستھرائی و دیگر معاملات کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں