چنیوٹ، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلو ب اشتہاری گرفتار

پیر 21 اکتوبر 2019 19:50

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ا نسپکٹر محمد طاہر خان ایس ایچ او تھانہ کانڈیول کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلو ب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم حسنین حیات نے اپنے ساتھی کے ہمراہ موضع بھبھڑآنہ سے اسلحہ کے زور پر کار چھینی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزما ن حسنین اور عاطف نے فیصل آباد سے لالیاں جانے کے لیے کرایہ پر کار لی اور موضع بھبھڑآنہ کے قریب اسلحہ کے زور پر کار ڈرائیور کو باندھ کر کار لیکر فرار ہو گئے تھے ۔

ملزم عاطف پہلے گرفتار ہو گیا تھا جس سے گیارہ لاکھ مالیت کی کار برآمد ہو چکی ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 44 مورخہ 13-03-19 بجرم 392 ت پ تھانہ کانڈیوال درج ہے۔ اشتہاری مجرم سرگودھا پولیس کو بھی متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں