چنیوٹ۔عوام کے ساتھ دھوکہ دیہی اور فراڈ کرنے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،شہباز خان

پیر 21 اکتوبر 2019 19:56

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) عوام کے ساتھ دھوکہ دیہی اور فراڈ کرنے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔کم پیمانے رکھنے والے تین پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز ویٹ اور میئرمنٹ فیصل آباد شہباز خان نے اسسٹنٹ انسپکٹر اسامہ کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپوں کا سر پرائز وزٹ کیا اور اضافی ریٹ اور مقدار کم ہونے کی مد میں 3 پٹرول پمپوں سیل کر دیے ۔ اس موقع پر ڈی او انڈسٹریز شہباز خان کا کہنا تھا کہ ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور یہ کاروائی روزانہ کہ بنیاد پہ جاری رکھی جائے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں