چنیوٹ جمخانہ کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس

منگل 22 اکتوبر 2019 20:22

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چنیوٹ جمخانہ کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی صدر چنیوٹ جمخانہ کلب چنیوٹ منعقد ہوا ، اجلاس میں اے ڈی سی آر طارق خان نیازی، اے ڈی سی جی عمران عصمت ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، فضل عباس ، معین الدین ، ذوالفقار احمد ، طارق محمود ، عرفان پوری ایڈووکیٹ کے علاوہ ایکزیکٹیو باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی، جنرل سیکرٹری میاں اسد نثار بھٹی ایڈووکیٹ نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے کابینہ کو بتایا کہ چنیوٹ جمخانہ کلب کی نئی عمارت کا کام زور شور سے جاری ہے جس کی مدت مقررہ میں تکمیل ہو جائیگی ، انہوں نے مزید بتایا کہ جمخانہ کلب کی نئی ممبر سازی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب تک کثیر تعداد میں مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد ممبر شپ کروا چکے ہیں اور مزید لوگ بھی رابطہ میں ہیں ، اس موقع پر تمام عہدیداران نے جمخانہ کلب میں بہتر انتظامات و سہولیات کے حوالے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ چنیوٹ جمخانہ کلب کی نئی بلڈنگ کے کام کا جائزہ لیا ، انہوں نیموقع پر موجود ٹھیکیدار کو جاری کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جمخانہ کلب کی بلڈنگ کی کنسٹرکشن کی کوالٹی بہتر ہونی چاہیے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہوگا ،آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چنیوٹ میںبہترین اور معیاری تفریح کے لحاظ سے چنیوٹ جمخانہ کلب کو منفرد مقام حاصل ہو گاجس میں تمام تر سہولیات بہتر ین سٹینڈرڈ کے ساتھ میسر ہونگی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں